ایس ای او کیا چیز ہے؟ 145

ایس ای او (سرچ انجن آپٹمائزیشن) کیا چیز ہے؟

ایس ای او نیوز اُردو کے فری ایس ای او کورس  کی  اس پہلی پوسٹ میں  ہم آپ کو مختصراً بتائیں  گے کہ ایس ای او کیا چیز ہے؟ اس کے بنیادی فیکٹرز کون سے ہیں؟اور  سرچ انجن کیا چیز ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے؟

ایس ای او کیا ہے؟ SEO  سرچ انجن آپٹمائزیشن کا  مخفف ہے ۔ اس کا  مطلب   کسی ویب سائٹ کی سرچ انجن کے لیے  اصلاح کرنا ہے۔ ایس ای او  سرچ انجنوں پر  مفت اور قدرتی تلاش کے نتائج  کے ذریعہ  کسی ویب  سائٹ  پر ٹریفک  کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کا عمل ہے ۔

SEO ایک  پیجدہ اور  وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہونے والا علم ، فن اور ہنر ہے۔ اس کے پیچیدہ ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ مشکل ہے۔ ایس ای او ایک  آسان عمل ہے اور  بنیادی  ایس ای او سیکھ کر کوئی بھی شخص   ویب سائٹس  کی ایس ای او کر سکتا ہے۔ بنیادی ایس ای  او  دو سے تین ماہ میں آسانی سے سیکھی جا سکتی ہے۔

 اس ویب سائٹ پر ہم آپ کو بنیادی ایس ای او سے  لیکر ایڈوانس ایس ای او تک  ایک ایک چیز ترتیب سے بتائیں گے ۔ اگر آپ  ایس ای او سیکھنا چاہتے ہیں تو  یہ سلسلہ آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو گا۔

ایس ای او میں ویب سائٹ پر بہت سے ایسے عوامل   کیے جاتے ہیں جو کہ سرچ انجن  کو فوری طور پر  اس ویب سائٹ کے پیجز  یا پوسٹوں  تک آسانی سے  پہنچنے اور ان پر موجود مواد  کو اچھی طرح سمجھنے اور انہیں اپنے پاس محفوظ کرنے  میں مدد کرتے ہیں  ۔

سرچ انجن آپٹمائزیشن کو سمجھنے  کے لیے  سب سے پہلے سرچ انجن کو سمجھنا ضروری ہے

سرچ انجن کیا چیز ہے؟

سرچ انجنز انٹرنیٹ پر کسی بھی سوال کا جواب دینے والی مشینیں ہیں۔مثلاً گوگل، بنگ اور یاہو وغیرہ۔ (Google, Bing, Yahoo etc)  یہ انٹرنیٹ  پر موجود  مواد کو سمجھنے ،اسے تلاش کرنے  اور بہت سے مواد  کو منظم کرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ سرچ  انجنز انٹر نیٹ پر تلاش کیے جانے والے  تمام سوالات کے انتہائی متعلقہ جواب یا  نتائج پیش کرتے ہیں۔

سرچ انجن انٹرنیٹ کےلائبریرین

سرچ   انجن دراصل  انٹر نیٹ کے لائبریرین ہیں۔جس طرح  ہم  کسی لائبریری میں جا کر لائبریرین کو بتاتے ہیں کہ فلاں کتاب چاہیے ، اور وہ فوراً  ہمیں وہ کتاب نکال کر دے دیتا ہے ۔اس  لیے کہ ایک لائبریرین کو علم ہوتا ہے کہ،  اس کے پاس لائبریری میں ، کن موضوعات پر کون کون سی کتابیں موجود ہیں۔  سرچ انجن بھی اسی طرح انٹر نیٹ پر  سرچ  کیے جانے والے سوالات  کو سمجھ کر اس  سے متعلقہ مواد  ویب پیج کی صورت میں ہمیں   سیکنڈوں میں تلاش کر کے دے دیتے ہیں۔

انٹر نیٹ پر سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے کے لیے بنیادی چیز کیا ہے؟

انٹر نیٹ پر  سرچ رزلٹس میں ظاہر ہونے کے لیے کسی بھی  مواد کو سب سے پہلے  سرچ انجنوں پر انڈیکس   ہونے کی ضرورت  ہوتی ہے۔ ویب سائٹس پر موجود مواد کو سرچ انجن میں انڈیکس  کرنے   کے لیے ایس ای او   یعنی سرچ انجن آپٹمائزیشن ہی واحد  حل ہے۔

سرچ انجن کس طرح کام کرتے ہیں؟

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سرچ انجن کس طرح کام کرتے ہیں۔

سرچ انجنز نے  ویب سائٹس کے پیجز اور پوسٹوں کو  سمجھ کر  انہیں   ایک مخصوص  ترتیب  یعنی  درجہ بندی (رینکنگ ) دے کر اپنے پاس محفوظ رکھا ہوتا ہے۔اس مقصد کے لیے سرچ انجنز پر بیک وقت بیسیوں  سافٹ وئیر اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ جب کوئی قاری  سرچ انجن پر سوال لکھ کر سرچ کرتا ہے تو سرچ انجن  اپنے پاس  پہلے سے محفوظ    ان ویب سائٹس میں  سے اس سوال کے  جواب  سے متعلقہ  ویب سائٹس کو اٹھا کر درجہ بندی کے حساب سے بہت سے سرچ رزلٹس کے طور پر سامنے لاتا ہے اور   قاری یا وزٹر  اپنے متعلقہ رزلٹ کو دیکھنے کے لیے  ویب سائٹ کے لنک پر کلک کر کے   اسے ملاحظہ فرما تا ہے۔

ایس ای او رینکنگ فیکٹر سے کیا مراد ہے؟

ویب سائٹ کے پیجز یا پوسٹوں تک پہنچنے، ان پر موجود مواد کو سمجھنے  ، انہیں درجہ بندی  یعنی کہ رینکنگ  دینے اور انہیں اپنے پاس  محفوظ رکھنے  کے لیے، سرچ انجنز  نے بہت سے  اصول بنا رکھے ہیں  ، جنھیں  سرچ انجن رینکنگ فیکٹرز  یا ایس ای او فیکٹرز کہا جاتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرچ انجن  ان  فیکٹرز کو تبدیل کرتے رہتے ہیں۔   ان  سرچ انجن   رینکنگ یا ایس ای او فیکٹرز کو مندرجہ ذیل  دو  بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے :

  • آن پیج فیکٹرز
  • آف پیج فیکٹرز

ایس ای او کے آن پیج فیکٹرز کیا چیزیں ہیں؟

آن پیج   عوامل   مواد اور پیج  کی آپٹما ئزیشن پر مبنی ہیں۔ آن پیج فیکٹرز پبلشر کے اپنے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ آپ سائٹ کے  متعلقہ تمام تکنیکی امور اور مواد سے متعلقہ امور   آسانی سے کنٹرول کر سکتے ہیں  ۔مثلاًآپ کس قسم کا مواد شائع کرتے ہیں؟ کیا آپ اہم HTML   کے اشارے فراہم کر رہے ہیں جو سرچ انجنوں (اور صارفین) کو مطابقت کا تعین کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے؟ آپ کی سائٹ کا فن تعمیر سرچ انجنوں کو کس طرح مدد یا رکاوٹ بناتا ہے؟

آنے والی پوسٹوں میں ہم آپ کو  ایس ای او کے تمام فیکٹرز  پر تفصیل سے معلومات  فراہم کریں گے۔

ایس ای او کے آف پیج فیکٹرز سے کیا مراد ہے؟

آف پیج  فیکٹرز ویب سائٹس کے درمیان تعلقات  قائم کرنے کے متعلق ہیں۔ آف پیج یعنی کہ پیچ سے  باہر کے رینکنگ فیکٹرز درجہ بندی کے  وہ عوامل ہیں جنہیں پبلشرز براہ راست کنٹرول نہیں کر سکتے۔

سرچ انجن ان   تمام رینکنگ فیکٹرز کو استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں  کہ صرف پبلشر کے زیر کنٹرول عوامل  پر انحصار کرنے سے  ہی ہمیشہ بہترین نتائج برآمد نہیں  ہو سکتے۔ مثال کے طور پر ، کچھ پبلشر اپنے آپ کو حقیقت سے کہیں زیادہ متعلقہ  ثابت  کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹس کے کروڑوں ، اربوں صفحات کو ترتیب دینے کیلئے ، صرف “آن پیج” عوامل یا اشاروں  کو  دیکھنا ہی  کافی نہیں ہے۔ کسی بھی مخصوص سرچ کے  لیے بہترین صفحات کو تلاش  کر کے دینے کے لیے مزید نشانیوں  اور اشاروں کی ضرورت ہے۔

کوئی بھی SEO عنصر  یعنی کہ  آن پیج یا آف پیج فیکٹر  اکیلا سرچ انجن کی رینکنگ  کی ضمانت نہیں دیتا ۔اعلٰی درجے کا ایچ ٹی ایم ایل ٹائٹل  غیر معیاری مواد کی صورت میں کوئی مدد نہیں کرتا۔اسی طرح لنکس  کی بہتات لیکن وہ غیر معیاری ہوں تو مدد گار نہیں ہیں۔متعدد مثبت عوامل ہونے سے کامیابی  کے امکانات بڑھتے ہیں ، جبکہ منفی عوامل کی موجودگی ان مواقعوں  کوضائع کرسکتی ہے۔

ایس ای او کی خلاف ورزیاں

سرچ انجن چاہتے ہیں کہ لوگ SEO انجام دیں کیونکہ اس سے ان  کی سائٹ کے  سرچ رزلٹس کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ سرچ انجن مخصوص SEO تکنیک کی حوصلہ افزائی کے لئے رہنما خطوط ، بلاگ پوسٹس اور ویڈیوز کی شکل میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تاہم ، کچھ ایسی تکنیکیں ہیں جنھیں   سرچ انجن  غلط یعنی بلیک ہیٹ قرار دیتے ہیں۔ ایس ای او کی خلاف ورزیاں عام طور پر وہ  ہتھکنڈے ہیں جو کسی سائٹ کی حقیقی مطابقت اور اتھارٹی کو  بڑھا چڑھا کر پیش کر کے سرچ انجن کو دھوکہ دینے  کے لیے کی جاتی ہے۔

 غلط  طریقے یا تکنیک اپنانے پر  سرچ انجن رینکنگ کم کرنے کی سزا دیتے ہیں۔ بعض     ویب سائٹس  کو سخت ترین سزا کے طور پر مکمل طور پر پابندی  بھی عائد کر دی جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں وہ ویب سائٹ سرچ انجن سے ہٹا دی جاتی ہیں۔

ایس ای او    کے بارے میں مزید  تفصیل کے لیے ہمارے اس سلسلے سے جڑے رہیں۔ جلد  ہی یہاں آپ کو   سرچ انجن آپٹمائزیشن  کے بارے میں  اُردو زبان میں بہت زیادہ اور مفید مواد ایک مستند ایس ای او کورس کی صورت میں دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں